
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کا وقت قریب آئے گا، عوامی دباؤ پر سارے جانے والے واپس آجائیں گے۔
راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نالہ لئی کا منصوبہ اگلے تین ہفتے میں لانچ کردیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پیسے کی سیاست کی جارہی ہے، یہ پیسا حلال کا نہیں، سندھ حکومت کا پیسا یعنی عوام کا پیسا ہے، عوام کے پیسے کا یوں استعمال غیر قانونی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو ڈر کس چیز کا ہے، برطانیہ میں پیسے لےکر فلور کراسنگ کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوریت میں آپ کا حق ہے، کوئی تصادم نہ کریں۔
Comments are closed.