
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عنود الاسماری کو سعودی عرب کی پہلی خاتون بین الاقوامی ریفری کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔
عنود فیفا انٹرنیشنل پینل کے 8 سعودی پینلسٹ میں سے ایک تھیں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب کی کھیلوں کی تاریخ میں بطور خاتون ریفری انٹرنیشنل بیج لگانے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا ہے۔
سعودی عرب میں خواتین کی قومی فٹبال ٹیم بننے کے بعد سے 50 ہزار سے زائد لڑکیوں نے اسکول لیگ فٹبال کیلئے اپنا اندراج کروایا۔
پچھلے برس فروری میں سعودی ویمن فٹبال ٹیم نے مشرقی افریقا کے ملک سیشیلز کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا تھا۔
سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے خواتین کی قومی ٹیم کا اعلان 2019 میں کیا تھا۔
Comments are closed.