عملے کی تبدیلی کی وجہ سے سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو کراچی میں لینڈنگ کروانا پڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 9754 ریاض سے اسلام آباد جارہی تھی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ کے عملے کے ارکان کی ڈیوٹی کا دورانیہ مقررہ وقت سے زیادہ ہوگیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو کچھ وقت کے لیے کراچی میں اتارا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی میں عملے کی تبدیلی کے بعد فلائٹ اسلام آباد روانہ ہوگئی تھی۔
Comments are closed.