بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

عمر گل کی بھتیجے عباس آفریدی پر ’پکی‘ نظر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ان کے بھتیجے عباس آفریدی کی ایک ویڈیو کے حوالے سے گفتگو سوشل میڈیا خوب وائرل ہو رہی ہے۔

رمضان المبارک میں مختلف شہروں میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ ہوتے رہتے ہیں، ایسے پاکستان کے کرکٹرز اس میں حصہ لیتے ہیں۔

عباس آفریدی بھی ان دنوں رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور میں جاری رمضان ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کیمرا تماشائیوں میں موجود ایک لڑکی کی طرف جاتا ہے تو وہ کیمرے کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتی ہے ایسے میں کیمرا جب ڈگ آؤٹ میں موجود عباس آفریدی کی جانب آتا ہے تووہ بھی شرمانے لگتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اس ویڈیو میں اپنے بھتیجے عباس آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم زیادہ شرما رہے ہو۔

جس پرعباس آفریدی نے جواب دیا کہ کاکا یہ صرف اتفاق تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.