جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمر شیخ کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈینئل پرل قتل کے ملزم عمرشیخ کےخلاف سندھ حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

حکومت سندھ اور وفاق نے عمرشیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے امریکی صحافی…

واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 ء میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15جولائی 2002ءکو جرم ثابت ہوجانے پر عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد سلیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو سزائے عمر قید سنائی تھی۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اس کے علاوہ مجموعی طور پر20لاکھ روپے مقتول کی بیوہ اور بچے کو بھی ادا کرنے کاحکم بھی جاری کیا تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.