پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے علی محمد خان کی چھٹی بار گرفتاری پر ردعمل دیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ علی محمد خان کی من گھڑت الزامات کے تحت چھٹی بار گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے پارٹی رہنما علی محمد خان کو ہمت کی علامت قرار دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.