بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر اکمل کی اہلیہ کے ہمراہ ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت

قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساتھی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کی ہے۔

اس موقع پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ماضی کو لے کر میرے دل میں کچھ نہیں ہے، جتنی ہوسکتی تھی مدد کی ہے اور کہہ کر بھی آیا ہوں میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ساتھ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ذوالقرنین حیدر کی رہائش گاہ پہنچے، اُنہوں نے ذوالقرنین حیدر کی عیادت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انسانیت اور کرکٹر کے طور پر آیا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ کسی پر ایسا وقت نہ لائے۔

وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل گھر چل کر آیا میری اس کے ساتھ کوئی رنجش نہیں، عمر اکمل سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عیادت اور دعائیں کیں۔

ذوالقرنین حیدر عمان لیگ کے دوران غیر معیاری کھانا کھانے کی وجہ سے معدے کے مرض کا شکار ہوگئے تھے، جس کا اُنہوں نے آپریشن بھی کروایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.