وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور امیدوار برائے سٹی میئر عمر امین گنڈاپور نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر امین گنڈاپور نے کہا کہ انہیں فوراً اسٹے ملنا چاہیے جو ان کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر پیش ہونے کو بھی تیار ہیں، امید ہے سپریم کورٹ انہیں ریلیف دے گی۔
عمر امین گنڈہ پور کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ میرے اور میرے علاقے کی عوام کیلئے غیر متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے بھائی علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا ہے۔
Comments are closed.