
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کر کے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا، گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چُکے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹس نے وصول کرنا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان اور ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ بھیک کے ذریعے کمائی کی گئی رقم کا آدھا حصّہ ایجنٹس کو ملنا تھا۔
Comments are closed.