ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عمرہ کے دوران مخصوص مذہبی لبادہ سے مشہور بزرگ پاکستان پہنچ گئے

رواں برس عمرہ کی ادائیگی کے دوران مخصوص مذہبی لبادہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ پاکستانی ہیں، جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بزرگ عبدالقادر مری کراچی سے جڑے بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی ہیں۔

عبدالقادر مری بعد از عمرہ کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے عبدالقادر مری کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مخصوص مذہبی لباس کے دوران عبدالقادر مری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.