بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمرہ زائرین کو سعودیہ میں 3 ماہ تک قیام کی سہولت

عمرہ زائرین کے لیے خوش خبری آگئی، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی۔

سعودی وزیر حج نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسک ’Nusuk ‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنا دیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والے کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.