سعودی حکومت نے عمرے کے ویزے کے حامل زائرین کو سعودی عرب کے تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر سفر کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کا کوئی بھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ استعمال کر سکتی ہیں۔
سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
سعودی ایوی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ایئر پورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمرے کے ویزے کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ سے سفر کرتے تھے۔
Comments are closed.