بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

عمرہ اور ٹریول کمپنیوں کیخلاف لاکھوں ریال کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات

عمرہ زائرین کے ویزوں کی رقوم اور فیسوں کی مکمل ادائیگیاں بینکنگ چینل کے ذریعے کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر ایک وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمرہ اور ٹریول کمپنیوں کے خلاف لاکھوں ریال کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاکھوں ریال کی حوالہ ہنڈی یا دیگر غیرقانونی ذرائع سے بیرون ملک ادائیگی کی گئی۔ 

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصے میں پاکستان کے عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے رقوم کی منتقلی کے شواہد نہ ملنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں کافی تعداد میں شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک بڑی عمرہ کمپنی بھی تحقیقات کی زد میں آگئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان ہی نہیں سعودی عرب میں بھی بعض عمرہ کمپنیوں کے خلاف تحقیات جاری ہیں، ان عمرہ کمپنیوں پر بھی ویزہ فیس بینکنگ چینلز کے علاوہ دیگر ذرائع سے وصول کرنے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.