منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت نامے کے اجرا کا آغاز

رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے عازمین نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائیں۔

وزارت حج کے مطابق ’اعتمرناً‘ ایپ منسوخ کر دی گئی ہے اور اب تمام کارروائی ’نسک‘ ایپ کے ذریعے جاری ہے۔

سعودی سیکریٹری حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعدد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.