اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

عمرکوٹ: گندم کا ٹرک الٹ گیا، بوریوں تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق

عمرکوٹ میں دڑو اسٹاپ کے قریب گندم کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں بوریوں کے نیچے دب کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے کہا کہ ٹرک میں سوار مزدور گندم کٹائی کے بعد واپس جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 7 اور 10 سال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.