بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمرکوٹ میں امداد سے محروم بارش متاثرین نے خیموں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

عمرکوٹ میں تین تلوار روڈ پر امداد سےمحروم بارش متاثرین نےخیموں سے بھرے ٹرک پر ہلہ بول دیا۔

سیلاب متاثرین نےٹرک سے خیمے لوٹ لیے، خیمےلوٹنے والوں میں خواتین متاثرین بھی شامل تھیں۔

خیموں سے بھرا ٹرک ڈی سی آفس کے ویئر ہاؤس جا رہا تھا۔

ایل بی او ڈی سیم نالے میں سیلابی پانی کا خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ آب پاشی کے مطابق ایل بی او ڈی سے اس وقت پانی کا اخراج 12 ہزار کیوسک ہے۔

اس سلسلے میں قدرتی آبی گزر گاہ "پران ندی” میں کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈھورو پران، سے ملحقہ دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیلابی پانی کا اخراج انڈس ڈیلٹا کے مقام پر کیا جائے گا۔

ایل بی او ڈی میں زیادہ پانی سے سانگھڑ، میرپور خاص، تھر پارکر، بدین اور ٹنڈو محمد خان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.