عمرکوٹ میں خاتون کی تذلیل اور اغوا کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
عمرکوٹ میں عدالت آئی خاتون کو سرعام بالوں سے گھسیٹنے اور اغوا کرنے کے کیس میں ملزم کو سول جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بازیاب خاتون کو بھائی کےگھرمنتقل کردیا گیا جبکہ دیگر 6 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خاتون کی تذلیل اور اغواء کی وڈیو سامنے آئی تھی، خاتون کو بازیاب کرکے ایک ملزم گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر سے علیحدگی کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر واقعہ پیش آیا۔
Comments are closed.