وزیراعظم عمران خان کے پاک بھارت میچ دیکھنے پر رہنما نون لیگ مریم نواز کی تنقید اُلٹی پڑگئی۔ سوشل میڈیا پر اُلٹا مریم نواز کو ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
مریم نواز نےعمران خان اور ان کے ساتھیوں کی تصویر کیساتھ ٹوئٹ کیا کہ ‘ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نااہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو! بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا !’
اس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تبصرہ کیا، کہ ‘حسب روایت شکست خوردہ کی جانب سے بے وقوفانہ ٹوئٹ،’ اور کہا کہ ‘یہ وقت جشن منانے کا اور ایسے بے وقوف ساتھیوں کو نظرانداز کرنے کا ہے’۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میڈم برنول لگائیں، جلن تو محسوس ہوگی کیونکہ آپ کے انکل مودی کی ٹیم ہار گئی۔’
Comments are closed.