ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

عمران کے قریبی ساتھی نے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملوانے کو کہا تھا، حامد میر

جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے عمران خان کے قریبی ساتھی نے ان سے میجر جنرل فیصل نصیر کے ساتھ رابطہ کروانے کی درخواست کی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے قریبی ساتھی کو کہہ دیا تھا کہ ان کا فیصل نصیر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کے اس جواب سے وہ صاحب ناراض ہوگئے تھے، شاید اسی ناراضی کی وجہ سے عمران خان نے ایک بار پھر میرا نام لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.