پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی، ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران پر مشتمل پولیس ٹیم آج لاہور پہنچے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ کی سربراہی میں لاہور جانے والی ٹیم میں تین افسران شامل ہیں۔
کوئٹہ سے روانہ ہونے والی پولیس ٹیم آج لاہور پہنچے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ عبدالخلیل نامی شخص نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں درج کرایا تھا۔
مقدمے میں کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ اول نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
Comments are closed.