ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

عمران کی پھر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ  پھر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آئی جی ادھر موجود نہیں، شہباز شریف نے ان کو امریکا بھیج دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.