پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟
اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان نے اگست 2019 میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4 ماہ قبل استعمال کیا تھا۔
شاہد خاقان نے کہا کہ کیا عمران خان کے کہنے کا مطلب ہے پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔
Comments are closed.