پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے امریکا اور بائیڈن انتظامیہ کو منانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکی کانگریس کے چار ڈیموکریٹس ارکان سے رابطہ کیا، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کی درخواست کی۔
رابطہ کیے جانے والوں میں ڈیموکریٹ کانگریسی رکن بریڈ شرمین نے بعد میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا اور پاکستان میں جمہوری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
بریڈ شرمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے کارکن ڈاکٹر محمود کا بھی عمران خان سے رابطہ کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
بائیڈن انتظامیہ کو رام کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے دو لابسٹس فرم کی خدمات بھی حاصل کیں۔
Comments are closed.