پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے عمران خان کو نااہل کرنے یا انہیں جیل بھیجنے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ گرفتاری سے ڈرتے ہیں اور نہ انہیں نااہلی کا خوف ہے۔
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں سمیت جب بھی عام انتخابات ہوئے پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.