وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کوچوہا قرار دینے پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چوہے تم ہو جو عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہو۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی مولانا فوبیا کی بیماری میں مبتلا ہے، مولانا فضل الرحمان عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر ہوکر بھی عمران خان کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان اگر غیرت ہے تو آؤ پارلیمنٹ میں، ووٹ ٹو ووٹ لڑتے ہیں، ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ اب عمران نیازی کی نہیں چلے گی، عوام پاکستان بچانے نکلیں گے، عمران نیازی تم چوروں جھوٹوں کرپٹ مافیا کے سردار ہو۔
Comments are closed.