وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو دھونی دیں گے، ایف نائن پارک میں احتجاج کریں۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاگل اور احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر وزیراعظم اور کابینہ سے کہیں گے کہ اختیار استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.