وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ایک ماہ پہلے مشترکہ کاروباری دوست کے ذریعے مذاکرات کی پیش کش کی، وہ آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے تھے، میں نے انکار کیا لیکن میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کی پیشکش کی۔
لاہور میں وی لاگرز سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان دو معاملات کو بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتے تھے، پہلا معاملہ آرمی چیف کی تقرری اور دوسرا انتخابات۔ میں نے انکار کیا تاہم میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کرنے کی پیشکش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ تین نام میں بھجواتا ہوں تین آپ دیں مل کر آرمی چیف لگا لیتے ہیں، میں نے شکریہ کہہ کر انکار کردیا، عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ یہ ایک آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم نے ادا کرنا ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنرل ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔
Comments are closed.