بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دے دیا

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان کو ایک بار پھر حق بجانب قرار دے دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی کہے تشدد کے باوجود ریمانڈ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو کیا یہ دہشت گردی ہے؟۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کی بات کرنے پر حکومت نے دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، یہ پاکستان اور دہشت گردی کے قانون کی توہین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر ان ہی لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.