پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی سازش پر یوٹرن لیا تو ان کے کارندوں نے امریکیوں کے پیر پکڑ لیے۔
اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ سانپ کھال، گرگٹ رنگ، عمران خان بیانیہ تبدیل کرتا ہے، عمران کی ٹانگ کا پلستر اتر گیا، ان کے دماغ پر پلستر ابھی باقی ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا تو عمران خان کو وی وی آئی پی پروٹوکول نہ دیا جاتا، ایک جوکر نے ریاست کو تماشا اور معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ریاست سُپر لاڈلے کے مزید ناز نہ اٹھائے۔
Comments are closed.