پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا عملی فارمولا پیش کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کے پیش کیے گئے اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھاسکے گی،انتخابات کرانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے امریکا مخالف بیانیہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ دونوں سے یو ٹرن لے کر سب کو حیران کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑے اچھے تعلقات تھے، میرا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں، باہمی احترام پر امریکا سے تعلقات چاہتا ہوں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چا ہیے۔
Comments are closed.