secure hookup site hookup Vincentown New Jersey farm girl hookup casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی سوچ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

’جیو نیوز‘ سے موجودہ ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے غیر آئینی و قانونی کام کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حرکت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، پوری اپوزیشن کو غدار قرار دیا گیا اور اسپیکر نے عجلت میں تحریک کو رد کر دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں جمہوریت کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں، ملک میں خلاء پیدا ہو چکا، سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی امید ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ منٹ اور گھنٹے انتہائی خطرناک ہیں، مکمل خلاء ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.