بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی نے خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران نیازی نے خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ جیسے لاہور جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی، وہی حال انہوں نےمعیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے جبکہ پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.