بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آخری بال تک کھیلنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ہم ’آخری بال‘ لیکر صبح سے ⁦ عمران خان ⁩ کو ڈھونڈتے رہے لیکن وہ بھاگ گئے۔

سعید غنی نے اپنے پیغام کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ گیند لیے بیٹھے ہیں جس پر ’آخری‘ لکھا ہوا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ان کے موبائل پر ووٹنگ کراؤ لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔

اسلام آباد تمام غیر آئینی حربے ناکام ہوگئے،…

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔

عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.