وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست کا ڈبل شاہ قرار دیا ہے۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا ءاللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے، جس نے پاکستان اور عوام کو لوٹ کر اپنی دولت ڈبل کرلی۔
انہوں نے کہا کہ چپراسی نے باس کو مال ’ڈبل‘ کرتے دیکھا ہے، جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر سے ماموں بنانا چاہتا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ بنی گالا اور راولپنڈی کے شیطان اپنی شیطانی سے باز آجائیں۔
Comments are closed.