بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی ریاست کے اندر فساد چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست کے اندر فساد چاہتےہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری سے گفتگو سے مکروہ سازش واضح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ والی جماعت ہے، جو پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران نیازی دراصل ریاست کے اندر فساد چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے سیلاب جیسے قومی سانحے پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.