پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران نیازی ذہنی مریض بن چکے ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمٰن چوبیس گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیچارے کو نیند میں بھی مولانا فضل الرحمٰن نظر آ رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والا غلط اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.