بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی اپنے اعلان برف پر لکھتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے اعلان برف پر لکھتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو فردوس عاشق اعوان سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب جیسے لوگ فردوس اعوان کے حشر سے سبق سیکھیں کیونکہ عمران نیازی اپنے اعلان برف پر لکھتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر سے پوچھتا ہوں کہاں گئے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟، بلاول بھٹو زرداری حال اور مستقبل کے لیڈر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت جلد اعتراف کریں گے کہ انہیں سیاست اور اقتدار میں لانا ہی غلط تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کرکے منی لانڈرنگ کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.