وفاقی وزیر احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان نیازی آزادی دلانا چاہتے ہیں تو اشاروں میں کیوں بات کر رہے ہیں؟
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ن لیگی رہنما احسن اقبال اور ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا نے اظہار خیال کیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات بحالی کی طرف جاتے ہیں تو عمران خان ڈسٹرب کرنے آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نومبر میں پاکستان آرہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی آزادی دلانا چاہتے ہیں تو اشاروں میں کیوں بات کررہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو پتا ہے کہ ارشد شریف کو کس نے مارا، تو نام لیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں عام انتخابات ہوں گے، سندھ میں مطالبہ ہے کہ نئی مردم شماری کے بغیر انتخابات نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ غلامی سے آزادی دلانے آرہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت غلام نہیں ہوسکتی ہے، ریاست پاکستان کو آپ آزاد نہ کہیں تو یہ اس کی توہین ہے۔
Comments are closed.