gay clubs for hookups hookup Blooming Grove hookup Vincentown New Jersey best site to hookup with older woman hookup Colmar edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، عمران نیازی اور عارف علوی کے فیصلے بھی غیر آئینی ہوگئے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یقین ہے عدالت کا فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں نظریہ جمہوریت پر مبنی ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس کے برعکس کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر قانون اور آئین کے تحت فیصلہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  آئین کا تقاضا ہے نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آئین کا مطالبہ ہے اسے کلیدی طور پر روح کے مطابق بحال کیا جائے۔

اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.