مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی مدد کی جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن قیادت نے کبھی اس بارے میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں کیا۔
مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر اپوزیشن سے بات نہیں کرسکتے تو گھر جائیں۔ اس سسٹم میں اگر قائد ایوان اور حزب اختلاف آپس میں بات نہ کریں تو سسٹم نہیں چلتا اور نہیں چلا۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے انہیں اپوزیشن کا پیغام پہنچایا کہ ان کے سامنے تین راستے ہیں، عدم اعتماد کا سامنا کریں، استعفیٰ دے دیں، یا جلد الیکشن کروائیں۔
Comments are closed.