پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پیش ہوں گے تو ہزاروں لوگ جمع ہوں گے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دھکم پیل میں چھوٹے سے کمرے میں جانا ٹھیک نہیں۔
لاہور میں عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم وہی ریلیف مانگ رہے ہیں جو پرویز مشرف اور حمزہ شہباز کو دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر ایک بیہودہ کیس چل رہا ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ فخر سے کہتا ہے کہ عمران خان کو اٹھائیں گے، عمران خان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ہم نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک پر حاضری لے لیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صرف سرکاری مراعات کے لیے مریم نواز حکومت کا حصہ ہیں، باقی معاملات میں وہ کہتی ہیں وہ حکومت کا حصہ نہیں، وہ چچاکی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں، حکومت نازک آشیانے پر بیٹھی ہے، یہ انسداد دہشت گردی کو غیرسنجیدہ کر رہے ہیں، آپ مارشل لاء چاہتے ہیں لگا لیں، آئین کو تو آپ نے ویسے بھی برباد کر دیا ہے۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کا کام صرف عمران خان کو ڈس کوالیفائی کرنا ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جب تک عمران خان زندہ ہیں قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کے نتائج ان کے منہ پر کالک ہوں گے۔
Comments are closed.