پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 ملتان سلطانز کے کرکٹر عمران طاہر نے لاہور میں عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 کے فائنل سے قبل ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کی، جس کے بعد لیگ اسپنر عمران طاہر عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی پہنچے۔
انہوں نے مرحوم عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی لیگ اسپنر میرے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
عمران طاہر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں عبدالقادر سے بہت کچھ سیکھا، وہ بہت بڑے لیجنڈ تھے، جنہیں پوری دنیا مانتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عبدالقادر اکیڈمی میں آنا اور کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جب بھی پاکستان آتا ہوں تو عبدالقادر اکیڈمی میں ضرور آتا ہوں۔
Comments are closed.