وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران صاحب کے تباہ کئے ہوئے حالات سنبھال رہی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی معاشی دہشتگردی کے اثرات کے بھنور سے ملک کو نکال رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تکبر، ضد، انتشار اور نفرت انگیز سیاست کے اثرات سے ملک کو پاک کررہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ منہ پہ طمانچہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ہرشعبہ میں تباہی کی داستان چھوڑی ہے۔
Comments are closed.