وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نام لینے کی دھمکی دے کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بتائیں وہ کس کا نام لیں گے؟۔
مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران بتائیں وہ سازش کس کو کہتے ہیں؟۔ عمران خان کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، کس کو نہیں چھوڑیں گے؟
انہوں نے کہا کہ کیا آپ تیمور سلیم جھگڑا کا نام لیں گے جس سے آپ نے سازش کرائی۔ ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟۔
ادھر (ن) لیگ کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہےکہ خان صاحب انار کلی والے ڈائیلاگ نہ ماریں۔ خان صاحب مقبولیت کے ڈرامے صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلے بھاگنے کی عادت ہے۔
Comments are closed.