چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان 7 مارچ کو عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر 7 مارچ کو عمران خان کچہری میں پیش نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی لیگل ٹیم سے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر مزید مشاورت کریں گے۔
تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کا عمران خان کو بر وقت بتا دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے لیگل ٹیم سے وارنٹ پر سرسری مشاورت بھی کی تھی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وارنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعے کو چیلنج کرنے پر اتفاق ہوا تاہم لیگل ٹیم کی سستی کے باعث کوئی قانونی حکمتِ عملی بروئے کار نہ لائی جا سکی۔
Comments are closed.