پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 3 سال امریکی فون کا انتظار کرتے رہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج وہ اپنی حکومت جانے کی سازش کا الزام امریکا پر لگا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کیا عمران خان بتائیں گے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ کیا؟ انقلاب انقلاب کر کے عمران خان اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
Comments are closed.