پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ عمران خان 15 جنوری کے الیکشن کے لیے مکمل تیار ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ چیئرمین نے مجھ سے تمام امیدواروں کی تفصیلات لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن وہ الیکشن ہوں گے جس سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ میئر پی ٹی آئی کا ہو گا، الیکشن جیتنے کے بعد ہم شہر کی ترقیاتی اسکیموں پر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کیے جا سکتے، ادھر ادھر کی بات نہ کریں جو مسئلہ ہے ایک مرتبہ بیان کریں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔
جمعے کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دہری انتخابی فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔
Comments are closed.