وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمت کریں اور جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے لیے خود یا پارٹی رہنماؤں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ200 کارکنان لاہور اور 200 پشاور میں گرفتاری دیں گے، افسوس ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان کو سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں، پی ٹی آئی قائد اور دیگر خود ضمانتیں لے رہے ہیں اور کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے جیل جانے کی پہل کریں، کیا روز عدالت سے طبی بنیادوں پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائیں گے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت عمران خان کو بلائے تو کہتے ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، آصف زرداری اسپتال سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔
Comments are closed.