منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

عمران خان ہر بار ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کی تنقید

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر بار ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر امین الحق اور وسیم اختر نے پی ٹی آئی چیئرمین پر سیاسی وار کیے اور عمران خان کے مارشل لاء سے متعلق بیان کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سوا سب کو چور سمجھتے ہیں، پوچھتے ہیں 2018ء کے انتخابات کے بعد جو اعلانات کیے اُس کا کیا نتیجہ نکلا؟

امین الحق نے اتحادی جماعتوں کو خبردار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے ورنہ ہمیں دوسرا طریقہ بھی آتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں،ہمیں جمہوری اور آئینی طریقے سے آگے بڑھنا ہوگا۔

وسیم اختر نے کہا کہ جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے معاہدہ کیا تو اس وقت سیاسی حالات مشکل تھے، آج پیشرفت ہوئی ہے کہ میئر کے پاس مالی اور انتظامی دونوں اختیارات آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.