پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کے 9 حلقوں سے ضمنی انتخابات لڑنے سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے۔
Comments are closed.